بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

لاہور زبیر ہاؤس میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس کا انعقاد

لاہور زبیر ہاؤس میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی پی ٹی وی پروڈیوسر تمغہ امتیاز سجاد احمد، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ملک آصف نسوانہ صدر لاہور بار ہائیکورٹ ،سینئر نائب صدر افضال طالب، خزانچی سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد اور سینئر صحافی ندیم نظر تھے۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اور سر پر پگڑی باندھ کر شاندار انداز میں کیاگیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ملک بھر سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس میں ادب، صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ شریک ہوئے۔اس موقع پہ لاہور پریس کلب کے الیکشن کی جیت کی خوشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور لاہور پریس کلب صدر ارشد انصاری اور لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی دستاربندی بھی کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں علم و ادب کے نمایاں ستاروں کو ایوارڈ ، میڈل اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔جنہوں نے ملک بھر سے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری نے خطبہ ء استقبالیہ میں تمام مہمانوں اور شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا یہ ادب کے ستارے جو آج یہاں چمک دمک رہے ہیں پوری آب و تاب سے یہ وہ لکھاری ہیں جو قلم کے محافظ ہی نہیں بلکہ حق و سچ کی راہ پر چلنے والے سپاہی ہیں۔ میں آپ سب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بعد ازاں مہمانان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی، پی ٹی وی پروڈیوسر سجاد احمد، ارشد انصاری، ملک آصف نسوانہ صدر لاہور بار ہائیکورٹ اور ندیم نظر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اور تقریب شاندار انتظامات اور لکھاریوں کے اس خوبصورت اکٹھ پہ بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری اور ان کی ٹیم کی ادب کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ تمام عہدیداران و ممبران اور شرکاء کو ایوارڈ، میڈل اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے جن میں شامل مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ ، سنیئر نائب صدر فاطمہ شیروانی ، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، پیٹرن چیف ریحانہ عثمانی، ایمان زبیر انصاری، عروبہ مرزا، نائب صدر نمرہ ملک، غلام غوث،امین رضا مغل، طاہر تبسم درانی ، ڈاکٹر فضلیت بانو، احتشام جمیل شامی، اصغر بھٹی، جنید محمود انصاری، نعیم اشرف درانی، پریس سیکرٹری نبیلہ اکبر، سوشل میڈیا ایڈوائزر رشنا اختر، ثناء آغا خان ، ڈاکٹر انعم پری، فلک زاہد یوتھ ونگ صدر، حورعین فیصل دیگر شرکاء میں فرزانہ چوہدری ، درخشندہ علمدار، زاہدہ پروین، رابعہ عظمت، رخسانہ افضل، شازیہ بھٹی، ثمن عروج ، صائمہ ممتاز، مسرت جبیں، بشریٰ نواز، حنا یاسمین ، نور فاطمہ ، روبینہ اصغر، فوزیہ غنی، غلام زہرا، شازیہ حنیف، ایڈووکیٹ خضر حیات خان، ڈاکٹر چودھری تنویر سرور، سجاد علی بھنڈر، خالد اعجاز مفتی ، ضماد گریوال، زوہیب رمضان بھٹی، مجیب حیدر انصاری، ایچ آر قادری،فاروق خان، مشتاق قمر ، محمد عمران امین، کرامت مسیح، آصف سیٹھی اور ڈاکٹر شاہد استقلال شامل تھے۔

اس شاندار تقریب نے تمام شرکاء کے دل جیت لیے۔پروگرام کے انتظامات نہایت منظم، شائستہ اور فکری لطافت سے بھرپور تھے۔ تقریب کے اختتام پر پُرتکلف عشائیہ دیا گیا جو مہمان نوازی اور میزبان کے روایتی ذوق کا خوبصورت امتزاج تھا۔ بلا شبہ یہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی ایک شاندار تقریب تھی جسے علم و ادب کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔

اشتہار
Back to top button