بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معروف اینکر پرسن ثناء آغا خان کا ایک اور اعزاز، کوہ نور ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی

معروف اینکر پرسن ثناء آغا خان کا ایک اور اعزاز ، کوہ نور ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ معروف جرنلسٹ اور نامور اینکر پرسن ثناءآغا خان کو اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ انہوں نے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہء صحافت میں ناموری حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کوہ نور ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے انہیں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی منعقدہ ادبی ایوارڈز کانفرنس میں بھی معروف اینکر پرسن ثناء آغا خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button