بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اٹھائیس مئی کے دن کو پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، رانا خلیل احمد

ممتاز مسلم لیگی راہنما رانا خلیل احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ اٹھائیس مئی کے دن کو پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اسے یومِ تکبیر کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں چاغی کے مقام پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ہونیوالے پانچ ایٹمی دھماکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، 28 مئی کے دن پاکستان نے دنیا کی ساتویں جبکہ اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی۔ راناخلیل احمد خان نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود اس وقت کی حکومت نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کے دن پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کئے اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کامیاب ہوءے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر کو پوری پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا اورملک کو جدید ترین ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل کردیا۔ رانا خلیل احمد نے مزید کہا کہ پوری قوم کا اب فرض ہے کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کی تعمیروترقی کےلیے ملکر بھرپورکردار ادا کرے۔

اشتہار
Back to top button