بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

یومِ تکبیر اور یومِ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے موقع پر پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد، پیر عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے یومِ تکبیر اور یومِ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے موقع پر پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے پر امن اور منصفانہ نصب العین کے تئیں مملکت خدا داد پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے اس کی ایٹمی صلاحیت کو بھارتی جارحیت کے خلاف ایک اہم ڈھال قرار دیا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر مملکت خدا داد پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب مملکت خدا داد پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے خود کو دفاعی طور پر ناقابلِ تسخیر بنا لیا۔ یہ دن قومی خودداری، غیرت، امن وامان اور سلامتی کی علامت ہے۔ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد و اتفاف، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن مملکت خدا داد پاکستان کو اپنے سائنسدانوں، افواج اور قیادت پر فخر کا احساس دلاتا ہے۔ یومِ تکبیر اور یومِ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ مملکت خدا داد پاکستان کے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ دن امن وامان اور قومی سلامتی، خود انحصاری اور قربانی کی عظیم داستان کا دن ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان کے آپریشن ”بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی سے جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبہ حریت کو ایک نئی مہمیز ملی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت سے نہ صرف دشمن کو یہ باور کرایا کہ وہ اپنی امن و سلامتی اور خودمختاری پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا بلکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بھی بحال کیا۔

اسلامی تنظیم آزدی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں کشمیر جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن وامان و سلامتی و استحکام اور پاک بھارت بہتر تعلقات کی راہ میں ایک بنیادی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ممکنہ ایٹمی تصادم کو روکنے کیلئے تنازعہ جموں کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے حکومت پاکستان اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان نے ہر موقع اور ہر محاذ پر جموں کشمیر کے لوگوں کی وکالت کی تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو انصاف اور اپنا پیدائشی و بنیادی حق حق خود ارادیت دلانے کی پر امن اور منصفانہ جدوجہد میں جموں کشمیر کے لوگوں کی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومت پاکستان اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button