بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پرجوش ریلی کا انعقاد

ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز، اور دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا مقصد قومی یکجہتی، دفاعِ وطن کے عزم اور ایٹمی طاقت بننے کے تاریخی دن کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

ریلی ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے شروع ہو کر مختلف حصوں سے گزرتی ہوئی ہسپتال کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’یومِ تکبیر زندہ باد‘‘ اور ’’ہم ہیں پاکستان کے سپاہی‘‘ جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری لمحہ ہے جب ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ یہ ایک قومی عہد ہے کہ ہم ہر محاذ پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ریلی میں شریک طبی عملے نے وطن سے محبت کے عزم کو دہراتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button