بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک محمد اشرف پناہ خیل ریٹائر او ایس ڈی کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنگپوربگھور کو عطیہ کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کی رو خدمت خلق کی بڑی فضیلیت ہے اور بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو صدقہ جاریہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی شخصیت ملک محمد اشرف پناہ خیل ریٹائر او ایس ڈی کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنگپوربگھور کو عطیہ کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب میں نمبردار ملک ساجد عباس بگھور،سابق چیئرمین ملک گلزاراحمدبگھور ایڈووکیٹ،صدر انجمن تاجران ملک مجاہد حسین بگھور،ملک اختر عباس اعوان ایڈووکیٹ ،سابق کونسلر ڈاکٹر شفقت خان۔حاجی ملک شیراقبال بگھور،ملک جاوید حسن گولے خیل،ملک حیات اللہ بگھور بشارت خیل ،سابق یوتھ کونسلر سید قمر عباس نقوی، رانا ارشد، سینیئر صحافی ایم نوردین، سکول کونسل کے اراکین اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

قبل ازیں ہیڈماسٹر ادارہ ہذا ملک فضل عباس بگھور نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوءے ادارے کے وسائل اور مسائل پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی خصوصی آمد کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سکول کی بنیاد رکھنے والی شخصیت ملک نورمحمد بگھور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے صاحبزادہ عطاء المصطفی ا میروی نے دعا کی گئی۔

اس موقع پر
معززین علاقہ اور اساتذہ کرام نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد سکول ہذا میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم بھی نصب کردیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button