بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال سےنمٹنے کی تیاری کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کمیٹی روم ڈی سی آفس جوہرآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر‘ ایکسین ایریگشن کے علاوہ تما م متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر محمد حسن نے ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کو ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نبر دآزما ہو نے کے سلسلہ میں کنٹی جنسی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل تما م متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور مشینری کوچالو حالت میں رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بر ساتی نالوں کی گذرگا ہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے۔انہوں نے ایکسئن ہا ئی وے اور ایر یگیشن کو ہدایت کی کہ تما م برساتی نا لوں پر قائم پلوں، سیفن اور کلوٹس کی بر وقت صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہدایت کی کہ نالہ شوالہ خوشاب کی صفائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے تاکہ متوقع سیلاب سے قبل پانی کی گزر گاہ مکمل ہو اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

اشتہار
Back to top button