
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے زیر اہتمام پروقار تقریب، نئے نامزد عہدیداران کا تعارف اور حلف
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نئے نامزد عہدیداران کا تعارف اور اُن سے حلف لینا تھا۔
تقریب میں کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اشرف جعفری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سرگودھا ڈویژن کے مختلف اضلاع سے کمیٹی کے عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو وقار بخشا۔
تقریب میں صوبائی سطح کے معزز عہدیداران دلیل خان، محترمہ شازیہ پروین، حاجی احمد نواز اور حامد بھٹی نے بھی شرکت کی۔ ڈویژنل سطح پر صاحبزادہ امتیاز چٹان، ملک نواز نائج، سٹی چیئرمین جوہرآباد کامران حیدر، وائس چیئرمین قائم شاہ اور دیگر ذمہ داران کی بھی بھرپور شرکت ۔ضلعی چیئرمین خوشاب الفت عباس گورائیہ نے اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری اسد عباس کاظمی اور تحصیل صدر شاہنواز حسرت کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی امن کمیٹی ہمیشہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے متحرک رہی ہے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن، اور بھائی چارے کے فروغ میں کمیٹی کے کردار کی بھرپور تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معاشرے میں برداشت، احترام اور اتحاد کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی گئی۔