
قومی
پاک،چین کے درمیان تذویراتی شراکت داری نئی بلندیوں پرپہنچ چکی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان تذویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری نئی بلندیوں پرپہنچ گئی ہے۔چین کے تین روزہ دورے کے اختتام پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دورے کوانتہائی نتیجہ خیز اوراہم سفارتی پیشرفت قراردیا۔ادھراسلام آباد میں چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کے74سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر Jiang Zaidong نے کہا کہ چین نے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپورمدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان مضبوط اورآہنی دوستی ہمیشہ عالمی غیریقینی صورتحال کے امتحان پرپوری اتری ہے۔