
قومی
پاکستان کا شام پرعائد پابندیاں اٹھانے کے اعلانات کا خیرمقدم
پاکستان نے اقوام متحدہ میں امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حالیہ اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی انسانی و سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے، سفیر عثمان جدون نے ان پابندیوں کے خاتمے کو شام کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور شام کو علاقائی و عالمی معیشت میں دوبارہ ضم کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔