بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ نے 25مئی کوپاکستان، افریقہ یوم دوستی قراردے دیا

سینیٹ نے آج (جمعرات) متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جس میں پچیس مئی کو پاکستان افریقہ یوم دوستی قرار دیا گیا۔یہ قرارداد نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پاکستان افریقہ یوم دوستی کے موقع پر پیش کی۔قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ پاکستان سیاسی،معاشی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم سمیت باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔

ایوان نے اس امر کا اعتراف کیا کہ افریقہ ابھرتے ہوئے مواقع کا براعظم اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔قبل ازیں نائب وزیراعظم نے تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی خدمات اور ڈیجیٹل تربیتی پروگرام میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت افریقی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے سے بھی بڑی حد تک مطابقت رکھتی ہے۔اپنے کلمات میںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ایوان بالا کی آج کی نشست بلاشبہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے منتخب نمائندوں اور افریقی دوستوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا ہے۔

اشتہار
Back to top button