
علاقائی
قومی صحافت کے سرمایہء افتخار، نامور سئینر صحافی و تجزیہ نگار صدیق ساجد فریضہء حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے
قومی صحافت کے سرمایہء افتخار، نامور سئینر صحافی و تجزیہ نگار صدیق ساجد فریضہ ء حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے۔
عوامی ،سماجی ، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ جناب صدیق ساجد کا شمار وطن عزیز پاکستان کے ممتاز سئینر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں میں ہوتاہے۔ اعلی خداد صلاحیتوں کے حامل جناب صدیق ساجد کا عوامی، سماجی، تعلیمی و ادبی اور صحافتی حلقوں میں بہت احترام کیا جاتاہے۔ آپ پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔
عوامی، سماجی ، تعلیمی اور صحافتی حلقوں نے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں حج کے تمام فرائض ادا کرنے میں آسانیاں عطا کریں اور ان کی عبادات و ریاضات کو شرف قبولیت عطا کریں۔ آمین