
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودھا کا ایک روزہ خصوصی دورہ
نوازشریف فلائی اوور کا افتتاح، یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات میں سکالر شپ اور لیپ ٹاپس تقسیم
وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کا ایک روزہ خصوصی دورہ کیا۔
وزیر اعلی ا پنجاب کی آمد پرکارکنان کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا۔ فضا نواز شریف زندہ باد ، مریم نواز زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں ڈیڑھ کلومیٹر طویل نوازشریف فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ نوازشریف فلائی اوور آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ فلائی اوور کے افتتاح کے بعد انہوں دعا بھی مانگی۔
وزیراعلی پنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات میں سکالر شپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرتھ اور وفاقی مشیر برائے صحت مختار بھرتھ بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی آف سرگودھا آمد پر مریم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ حفصہ نے مریم نواز سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو مریم نواز نے طالبہ کو گلے لگا کر پیار کیا۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کی طالبات نے سکالر شپ اور کمپیوٹرز دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلی ا پنجاب نے کہا کہ آپ کا حق دینے کے لئے مجھے بار بار سرگودھا آنا پڑا، تو بھی آوں گی۔مریم نوازشریف نے تاریخی فتح پر افواج پاکستان, وزیراعظم، اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔