
خوشاب؛ آغوش پروگرام کے حوالے سے ڈی سی کانفرنس روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عبدالستار خان کی زیرِ صدارت اجلاس
آغوش پروگرام میں شامل وہ خواتین جنہوں نے طبی معائنے تو کروا لیے ہیں مگر تاحال اپنے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلوائی وہ فوراًقریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنی رقم حاصل کرسکتی ہیں
حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق آغوش پروگرام کے حوالے سے ڈی سی کانفرنس روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عبدالستار خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ساجد منیر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹروڈسٹرکٹ فوکل پرسن آغوش پروگرام آفتاب احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرو فیلڈ آپریشن آغوش پروگرام رابعہ حیدر اورڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکند ر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آغوش پروگرام آفتاب حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عبدالستار خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کے لیے آغوش پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے آغوش پروگرام کے تحت ضلع میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو طبی معائنوں پر مرحلہ وار 23 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ آغوش پروگرام میں شامل وہ خواتین جنہوں نے طبی معائنے تو کروا لیے ہیں مگر تاحال اپنے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلوائی وہ فوراًقریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنی رقم حاصل کرسکتی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینو) نے کہا کہ آغوش پروگرام کی مالی معاونت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے پروگرام میں شامل خواتین دورانِ حمل باقاعدگی سے طبی معائنے کرائیں اور اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس بھی مکمل کروائیں۔آغوش پروگرام کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ خواتین ہر طبی معائنے کے بعد قریبی جاز کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنی رقم بنا کسی کٹوتی کے حاصل کریں جبکہ مزید کسی بھی معلومات کے حصول کیلئے سوشل پروٹیکشن ہیلپ لائن 1221 پر کال کریں۔سوشل پروٹیکشن ہیلپ لائن 1221 پر اردو کے علاوہ سرائیکی اور پنجابی زبان میں بات کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔مزید محکمہ ایجوکیش کی طرف سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینو) کو بتایا گیا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے بنیادی پروگرام کے تحت بچوں کو سرکاری سکولز میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن(معیاری ابتدائی تعلیم وتربیت اورنگہداشت)کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ضلع میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے سلسلہ میں 584 سکول نامزد ہیں۔