
قومی
رضوان سعید شیخ کی اردو زبان کے فروغ پر اردو رائٹرز سوسائٹی کی کوششوں کی تعریف
امریکہ میں سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ لاس اینجلس کے موقع پر اردو رائٹرز سوسائٹی آف نارتھ امریکہ نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں قونصل جنرل عاصم علی خان بھی شریک تھے۔تقریب کا مقصد اردو زبان اور پاکستان کے ثقافتی و ادبی ورثے کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔ اپنے خطاب میں سفیر نے سوسائٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ادب و فن کو قومی اتحاد اور عوامی روابط کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
معروف شاعر عرفان مرتضیٰ نے سفیر کو "بنیان مرصوص” کے عنوان سے ایک فن پارہ پیش کیا، جو قومی استقامت اور دفاع کی علامت تھا۔ تقریب میں کیلیفورنیا بھر سے ادبی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔