
قومی
پاکستان اور چین کا علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور چین نے علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ WANG YI کے درمیان تفصیلی مشاورت کے دوران کیا۔
فریقین نے جنوبی ایشیاء کی موجودہ صورتحال، پاک چین دوستی کے مستقبل اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری اور آہنی دوستی کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام امورپر ایک جیسے خیالات پر اطمینان کااظہار کیا۔