
انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف ادیبہ روبیہ جیلانی کی کتاب کی تقریب رونمائی
پاک ٹی ہاوس لاہور میں انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف ادیبہ روبیہ جیلانی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔
روبیہ جیلانی کی یہ کتاب انگلش ناول” بلیڈنگ بلڈ ” فلسطین و اسرائیل کے تاریخی و جنگی پس منظر پر لکھی گئی ہے۔
کتاب کی رونمائی تقریب کی صدارت نیلم احمد بشیر نے کی اور مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر خالد جاوید جان، پروین سجل، ممتاز راشد لاہوری، ڈاکٹر نگہت خورشید، رضا نعیم اور ضماد گریوال تھے۔ تقریب رونمائی میں گفتگو کامریڈ تنویر احمد خان، عاصم شجاعی، پروفیسر انوار الحق، مہ جبین ملک، محمد جمیل، مقصود احمد چغتائی، ڈاکٹر ایم حیات، محمد طیب ورک اور میاں صلاح الدین ایڈووکیٹ نے کی۔ نظامت کے فرائض جاوید آفتاب نے ادا کیے۔
مقصود احمد چغتائی نے اپنی تنظیم کی جانب سے روبیہ جیلانی اور جاوید آفتاب کو شیلڈز پیش کیں۔ مہ جبین ملک نے روبیہ جیلانی کو سالگرہ کا تحفہ پیش کیا۔
اس تقریب میں روبیہ جیلانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور دوسرا کیک ماہ مئی میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر جاوید جان، پروین سجل، سوبھو گیان، چندانی، کارل مارکس اور منٹو کے لیے کیک کاٹا گیا۔
تقریب رونمائی انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے زیرِ اہتمام تھی اور عہدیداروں میں شامل انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے صدر کامریڈ تنویر احمد خان، سیکرٹری پی ڈبلیو اے جاوید آفتاب، انفارمیشن سیکرٹری ضماد گریوال (پاکستان پی ڈبلیو اے )، ڈپٹی سیکرٹری لاہور مبینہ عصیم, میڈیا سیکرٹری لاہور نبیلہ اکبر، انفارمیشن سیکرٹری لاہور مصباح چودھری تھے۔