بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ 29 مئی کو رات نو بجے النور سپورٹس سٹیڈیم نورپورتھل میں منعقد کیا جائے گا

شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ 29 مئی کو رات نو بجے النور سپورٹس سٹیڈیم نورپورتھل میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کریں گے۔

اس شاندار ٹورنامنٹ میں شوٹنگ والی بال کی معروف چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں احسن ملو لوناکلب، چوہدری باسط خوشاب کلب ، چوہدری نوید احمد وڑائچ کلب اور چوہدری فیصل پرویز بھٹی کلب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی امنگوں کے ترجمان فخر تھل ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ عرصہ ء دراز سے علاقہ تھل میں صحت مند سرگرمیوں کی بھرپور طریقے سے سرپرستی کر رہے ہیں ۔ خصوصا” ضلع خوشاب میں ادبی اور سپورٹس خ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کا کردار مثالی ہے۔ معاشرے کی ایسی ہر صحت مند سرگرمی میں موصو ف پیش پیش نظر آتے ہیں اور سپورٹس اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کا ادبی اور سپورٹس تنظیموں کے ساتھ دامے ،درمے ،سخنے اور قدمے ،تعاون مثالی ہے۔

اشتہار
Back to top button