
علاقائی
اوورسیز رہنما ملک محمد نواز کلیرا کوآرڈینیٹر برائے مواصلات مقرر
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے اوورسیز رہنما ملک محمد نواز کلیرا کو کوآرڈینیٹر برائے مواصلات مقرر کر دیا۔
عوامی ،سماجی ، تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ملک محمد نواز کلیرا کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک محمد نواز کلیرا کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں ڈراوی سے ہے۔ آپ یہاں کی معروف و معزز اور زمیندار کلیرا فیملی سے ہیں۔
ملک محمد نواز کلیرا اپنی ہر دلعزیز اور پر وقار شخصیت کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت واحترام سے دیکھے جاتے ہیں اور نامور ہیں ۔