بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیز فائر پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ناگزیر ہے، رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے "ٹی آر ٹی” کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال اور پاک-بھارت تعلقات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں "نیو نارمل” جیسے تصورات غیر حقیقت پسندانہ ہیں اور ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "نیو نارمل کا کوئی بھی حوالہ بذاتِ خود ابنارمل ہے”۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے مفادات کو مقدم رکھتا ہے۔

سفیر نے زور دیا کہ سیز فائر پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ناگزیر ہے، کیونکہ یہی مسئلہ پاک-بھارت کشیدگی کی اصل جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن کی کوششیں متاثر ہوتی رہیں گی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں پر امریکی قیادت، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی جانب عالمی توجہ ایک نادر موقع ہے، تاہم اس عمل میں ربط اور تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ مسئلے کا دیرپا اور منصفانہ حل نکالا جا سکے۔

 

اشتہار
Back to top button