
بھارتی فوجیوں نے اپنی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں تین بے گناہ نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا، پیر عبدالصمد انقلابی
کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں تین بے گناہ نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے شکروکیلر شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ شہید نوجوان عسکریت پسند تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پہلے گرفتارکیاگیا اور بعد میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔اس واقعے پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں پرتشدد چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے” کے تحت گھروں میں گھس کر بینک دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء اپنے قبضے میں لیں، فورسز اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران مکینوںکو ہراساں کیا ،گھریلو سامان کی توڑپھوڑ کی اور زیورات اور نقدی لوٹ لیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدلصمد انقلابی نے امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی کا انحصار جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق تنازعہ جموں کشمیر کے حل پر ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی حریت پسند قیادت کو مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے 2019ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پہلے بھی جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ سیاسی، سماجی اور اخلاقی روابط پر زور دیا تھا۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت سے ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمیت تمام حریت پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، پیر عبدالصمد انقلابی نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو سراہتے ہوئے تنازعہ جموں کشمیر کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا گیا کہ حالیہ تعطل سے ایک بار پھر تنازعہ جموں کشمیر پر ممکنہ جوہری تصادم کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔