بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

امریکی مداخلت کے بعد پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، تنازعہ جموں کشمیر کو حل کرنے کے لئے ایک اہم موقع قرار، پیر عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے امریکی مداخلت کے بعد پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تنازعہ جموں کشمیر کو حل کرنے کے لئے ایک اہم موقع قرار دیا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں کشمیر کے منصفانہ اور دیر پا حل کا واحد اور قابل عمل راستہ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کو بھارتی حکومت اور پاکستانی حکومت سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ محاذ آرائی پر بات چیت کو ترجیح دیں۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کو قبول کرنے پر پاکستانی حکومت کی بڑے دانشمندی اور مدبرانہ طرز عمل کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابل ستائش اقدام قرار دیا جو دینی، سیاسی، سماجی اور اخلاقی تدبر کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ مستقبل کے کسی بھی مذاکراتی عمل میں مسئلہ جموں کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وامان وسلامتی اور تعلیم و ترقی اس تنازعہ جموں کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی جارحیت کے خلاف "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت خدا داد پاکستان کے فوری اور جراتمندانہ جواب کی تعریف کی۔ انہوں نے جنگ بندی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ تنازعہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو جموں کشمیر میں اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے عین مطابق تنازعہ جموں کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن وامان اور سلامتی کا قیام نا ممکن ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان کے اقدامات اور امریکی مداخلت نے مسئلہ جموں کشمیر کو دوبارہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اب ایک ایسے مقام پر آگیا ہے، جس کی اس نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوج کی جانب سے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی گرفتاریوں پر شدید اور پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور پکڑدھکڑ کی کارروائیوں کے دوران اسلام آباد، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں دو درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت کے ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پولیس نے پاکستانی پرچم کی تصویر کو واٹس ایپ ڈسپلے پکچر کے طور پر استعمال کرنے کے الزام پر جموں کشمیر کے ایک نوجوان عادل ماگرے کو گرفتار کر لیا، پیر عبدالصمد انقلابی نے عادل ماگرے کی گرفتار کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل ماگرے جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

اشتہار
Back to top button