بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بھارت میں فوری جنگ بندی پر اتفاق، اسحاق ڈار کی تصدیق

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان شام 4 بج کر 30 منٹ سے سیز فائر نافذ ہو چکا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اسحاق ڈار نے سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے لیے تیار ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے سیز فائر میں کردار ادا کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق، امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امریکا کی ثالثی میں پیش رفت، بھارت اور پاکستان میں سیز فائر پر رضامندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وہ اور نائب صدر مسلسل دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں رہے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری سیز فائر پر اتفاق کر لیا ہے۔

اشتہار
Back to top button