بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ترسیلات زر میں دس ماہ میں ریکارڈ 31 فیصداضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی، ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی معیشت کی ترقی کے لیے پر عزم ہے

اشتہار
Back to top button