
بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری
پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گن خاموش
بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری،ایک گھر،ایک سکول،ایک ہسپتال،محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ جزوی طور پر تباہ ہو گئیں،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی رات بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجہ میں ارشد مغل کے رہائشی مکان،ایک سکول،بیسک ہیلتھ یونٹ،محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا،بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے بعد پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا اورعوام نے سکھ کا سانس لیا،بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مقامی لوگوں نے دوسری رات بھی مورچوں میں جاگ کر گذاری،پاک بھارت کشیدگی کے باعث جہلم ویلی بھر کے تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند رہے ،اکثربازاروں میں معمول کے مطابق زندگی رواں دواں رہی۔۔۔