
وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب؛ مسئلہ جموں کشمیر پر دوٹوک اور واضح مؤقف پر اظہار تشکر، پیر عبدالصمد انقلابی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے خدا داد پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران *مسئلہ جموں کشمیر پر دوٹوک اور واضع مؤقف پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے قوم سے گزشتہ رات خطاب میں مسئلہ جموں کشمیر کو واضح اور دوٹوک انداز اور الفاظ میں اجاگر کرنے پر اُن کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے اور اُنہیں خراجِ تحسین بھی پیش کرتی ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مسئلہ جموں کشمیر کو ایک "متنازعہ” مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مسئلہ نہ ماضی میں حل ہوا، نہ حال میں، اور جب تک جموں کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ متنازعہ ہی رہے گا۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف کا یہ کہنا ہے کہ "کوئی یکطرفہ حل کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا” نہ صرف جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات کی ترجمانی ہے بلکہ یہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، خصوصاً 5 اگست 2019ء کے بعد کی صورتحال، کو بین الاقوامی سطح پر چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب شہباز شریف کا یہ مؤقف کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے جو دہائیوں سے اپنے پیدائشی اور بنیادی حق ،حق خودارادیت، کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ ہم تمام جموں کشمیر کے لوگ تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ترین ملک ہے جو ہر بین الاقوامی، علاقائی اور انسانی حقوق کے فورم پر جموں کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کرتا آیا ہے، ہم اس مستقل، مسلسل حمایت اور دینی، سیاسی، سفارتی و اخلاقی جدوجہد پر پاکستانی حکومت، افواجِ پاکستان، عوام اور تمام دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں اور حلقوں کے شکر گزار ہیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ ہم پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اداریں جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، قیدیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جموں کشمیر کی بنیادی ڈیموگرافی تبدیلی ، جموں کشمیر کے لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے، بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور جموں کشمیر کے لوگوں کو اُن کا اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ ہم تمام جموں کشمیر کے لوگ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جب تک ایک بھی جموں کشمیر کے لوگوں میں زندہ ہے، تب تک جدوجہد آزادی برائے اسلام جاری وساری رہے گی، اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح جموں کشمیر کے لوگوں کی دینی، سیاسی، سماجی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری وساری رکھے گا۔