
جموں و کشمیر
بھارتی فوج نہتے بچوں تک پہنچ آئی۔ وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں کھلونا بم پھینکنے شروع کردیے
بھارتی فوج نہتے بچوں تک پہنچ آئی۔ وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں کھلونا بم پھینکنے شروع کردیے گزشتہ روز مارٹر گولوں کے ساتھ ماچس کی ڈبیہ نما کھلونے پھینک دیے گئے جوبھی بچہ ان کو ہاتھ لگائے گا یہ پھٹ جائیں گے اور بچوں کی زندگیاں ختم ہو جائیں گی یا معذور ہو جائیں گے۔
گاؤں سالخلہ کے قریب بھارتی گولہ بارود کے ساتھ کھلونے بم عوام کی نشاندھی پر بم ڈسپوزیبل سکواڈ نے موقع سے اٹھا کر تحویل میں لے لئے۔
انتظامیہ نے والدین کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے بچوں کواس طرح کے کھلونوں سے دور رکھیں اور ان کھلونوں کو اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کے بجائے اطلاع کریں