بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

غیر قانونی سمز کے اجرا پر پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن

اسلام آباد کے آئی-10 مرکز میں واقع زونگ فرنچائز پر کامیاب چھاپہ،  چھاپے کے دوران فرنچائز کو غیر قانونی سمز کے اجرا میں ملوث پایا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے زونل آفس لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) گوجرانوالہ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے آئی-10 مرکز میں واقع زونگ فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران فرنچائز کو غیر قانونی سمز کے اجرا میں ملوث پایا گیا۔

چھاپے کے دوران تقریبا 30,000 سمیں (3,000 شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ)، ڈیجیٹل فنگر پرنٹس، چھ بی وی ایس ڈیوائسز(جن میں سے دو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھیں)، ایک لیپ ٹاپ اور تین موبائل فونز ایف آئی اے کی ٹیم نے شواہد کے طور پر قبضے میں لے لئے۔ اس دوران موقع پر موجود دو افراد، بشمول فرنچائز مینیجر، کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ مزید تفتیش NCCIA کی جانب سے جاری ہے۔

یہ اقدام پی ٹی اے کی اس وسیع اور مسلسل مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس)کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ پی ٹی اے غیر قانونی سمز کے اجرا کے خلاف اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اشتہار
Back to top button