
مقبوضہ کشمیر، دو ہفتوں کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 28سو سے زیادہ
بھارتی فورسز نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں بھارتی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28سو سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کیطرف سے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔بھارتی فورسز نے گرمائی دالحکومت سرینگر میں بھی چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔بھارتی فورسزاہلکار گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں، قیمتی گھریلو اشیاکی توڑ پھوڑ اور بنک اور جائیداد کی دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر رہے ہیں۔ بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں چھاپوں کے دوران سونا اور پیسے بھی لوٹ رہے ہیں۔
سرینگر میں جن شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات ملی ہیں ان میں ساحل نثار گنائی، معراج الدین راتھر، غلام جیلانی بھٹ ،. دانش الطاف ، قاضی عثمان ، الطاف احمد ڈار،محمد آصف ناتھ، امیر احمد گوجری ۔ مظفر احمد میر ،رمیز احمد میر،بابر سہیل ، عادل محمد لون، زاہد احمد الہی،بشیر احمد بھٹ ۔ محمد ایوب پیرے،غلام رسول پیرے ، غلام محمد بھٹ، عبدالاحد بٹ ،ثنا اللہ بھٹ ،توحید احمد بھٹ ، محمد اشرف وانی،عبدالرحمن وانی ،محمد علی وانی ،گلزار احمد وانی ، اشرف احمد وانی، محمد عاشق ملک ،عبدالرشید ملک ولد غلام احمد ملک،شبیر احمد ملک ، فاروق احمد پارے ،بلال احمد ملک اورنثار احمد وانی شامل ہیں۔
سری نگر شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 100 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔