بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آزاد کشمیر پاکستان پربھارتی حملے، پاکستان کی سلامتی کونسل سے شکایت

 پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطا بق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے نیویارک میں سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے سلامتی کونسل کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج اپنے حقِ دفاع کے تحت کسی بھی وقت اور جگہ دیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے مقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اشتہار
Back to top button