
بھارتی حکومت کی جھوٹے بیانات کی ناکامی پر حکومت پاکستان اور حکومت چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیر عبدالصمدانقلابی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارتی حکومت کی جھوٹے بیانات کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور حکومت چین کی کامیاب سفارت کاری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت چین نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے فورم پر بھارتی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنایا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے اس کامیاب سفارتی کاوش پر حکومت پاکستان اور حکومت چین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی جموں جموں کشمیر کے لوگوں کے بنیادی اور پیدائش حق حق خود ارادیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت جاری رکھیں گے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ اس نازک وقت میں پاکستان اور چین کی اصولی اور غیر متزلزل حمایت جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جس طرح جموں کشمیر میں ظلم وجبر اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، جموں کشمیر کے لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، ہزاروں نوجوانوں اور بزرگوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے اور دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے جموں کشمیر کو ایک بڑا جیل خانہ اور کھلی جیل خانہ میں تبدیل کر دیا ہے، یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ہر سو دہشت اور خوف کا ماحول مسلط ہے، جموں کشمیر کے عوام اپنی بقا اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ایسے حالات میں عالمی برادری اور بالخصوص حکومت پاکستان اور حکومت چین کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے حکومت پاکستان اور حکومت چین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر سطح پر اور عالمی سطح پر بھی جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کرے اور جموں کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق اور پیدائش حق حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ جموں کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا آغاز کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد۔انقلابی نے اس عزم کا بھی اظہار اور اعادہ کرتی ہے کہ جموں کشمیر کے عوام اپنی جائز اور مبنی برحق حق خود ارادیت کی جدوجہد آزادی برائے اسلام کو ہر قیمت پر جاری وساری رکھیں گے اور بالآخر جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنی قربانیوں کا ثمر ضرور ملے گا، حکومت پاکستان اور حکومت چین کی مسلسل حمایت اس جدوجہد آزادی میں ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔