بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مصدق ملک کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے اقدامات میں ترقی پذیر ملکوں کی شمولیت یقینی بنانے پر زور

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک — جن میں سے بیشتر یہاں موجود ہیں — دنیا کی اکثریتی آبادی پر مشتمل ہیں، اور انہیں صرف اجلاسوں میں نہیں بلکہ عملی اقدامات میں بھی نمایاں مقام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا:”ہم سب سبز ترقی چاہتے ہیں، لیکن اگر ہم واقعی ایک عالمی تانے بانے کا حصہ ہیں، تو ایک حصے کی مضبوطی دوسرے حصے کی کمزوری سے ممکن نہیں۔”

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے یہ بات جنیوا میں منعقدہ 2025 بی آر ایس کانفرنس آف پارٹیز کے اعلیٰ سطح سیشن کے وزارتی انٹرایکٹو پینل ڈسکشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےکہی۔وفاقی وزیر نے اپنےبھرپور اور پُراثر خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عالمی اقدامات میں ترقی پذیر ممالک کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ایسا جامع نظام قائم کیا جائے جو صرف سخت معیار مقرر نہ کرے بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، تجارتی مواقع، متبادل توانائی، ری سائیکلنگ اور پیداواری صلاحیتوں کی منتقلی بھی یقینی بنائے۔

اشتہار
Back to top button