
قومی
بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری سخت اور دندان شکن جواب دیاجائے گا، آرمی چیف
بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری سخت اور دندان شکن جواب دیاجائے گا ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجرز کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں انہوں نے پاک فوج کی منگلا کور کے زیراہتمام انتہائی اہم تربیتی مشق HAMMER STRIKE کامشاہدہ کیا ۔جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی مسلح افواج کے ملکی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے ہرقیمت پردفاع کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے اوراپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہماری تیاری اور ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے ۔