
قومی
امریکا کی پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل
امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، امریکا پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا۔