
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے ۔رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ حملہ کریں گے۔جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔
رہنما تحریکِ خالصتان نے کہا کہ ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔پہل گام میں انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا۔اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔