بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈسٹرکٹ میانوالی کا خصوصی دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ میانوالی کا خصوصی دورہ کیا۔سکیورٹی اقدامات کے جائزہ کیلئے پنجاب، خیبر پختونخواہ بارڈر پر واقع بین الصوبائی پٹرولنگ چیک پوسٹ ہارون الرشید کنڈل کا وزٹ کیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راو عبدالکریم، آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان، ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل، سابقہ ڈی پی او اختر فاروق سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔

آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور سابق ڈی پی او اختر فاروق نے سکیورٹی و دیگر امور پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے سرحدی داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ۔ چیک پوسٹوں کےسکیورٹی اقدامات، نفری، اسلحہ ایمونیشن، مورچوں، بلٹ پروف گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نےمشکل حالات میں فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے ہنگامی صورتحال کیلئے فورس کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 

اشتہار
Back to top button