
قومی
اوآئی سی کا وفد کشمیری مہاجرین کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
مظفر آباد (سی این پی )جموں و کشمیر کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں اعلی سطح کے ایک وفد نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد کا دورہ کیا۔وفد نے مری میں اعلی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کو بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔