بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیول چیف کا ساحلی آبادیوں کی بہتری کیلئے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جا میں نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے ساحلی آبادیوں کی بہتری کیلئے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال غریب مقامی آبادی کے لئے صحت کی جدید سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔پی این ایس درمان جاہ واحد ہسپتال ہے جو کراچی اور پسنی کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر واقع ہے جو اورماڑہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے لئے صحت کی ضمانت ہے۔

اشتہار
Back to top button