شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلNurlan Yermekbayev ایک وفد کے ہمراہ کل (جمعرات) سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔وہ پاکستان کا یہ دورہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی دعوت پر کررہے ہیں۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نائب وزیراعظم، وزیر تجارت اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایس سی او پاکستان کے لئے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی سماجی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ پاکستان کے لئے ایس سی او سیکرٹریٹ کے ساتھ باہمی علاقائی سلامتی اور معاشی اہداف کے حصول میں حمایت حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
-
حکومت پنجاب نے محکموں میں ہونے والی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا سخت کر دیا -
پاکستان کی کدوگلی میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے پر حملے کی شدید مذمت -
بھارت کی گمراہ کن مہم اس کی اسٹریٹجک عدمِ تحفظ کی عکاس ہے: سردار مسعود خان -
پاک بحریہ کا سطح سمندر سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کا کامیاب مظاہرہ -
آسٹریلیافائرنگ اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا -
صدرِ مملکت کا سڈنی فائرنگ واقعے پر اظہارِ افسوس
