نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس میں منعقد ہونے والی چھٹی بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت و استحکام کے شرکاء نے آج اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ترجمان دفترِ خارجہ، سفیر طاہر اندرابی نے ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی، اس کی تشکیل، مقاصد اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے انتظامی و تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
چھٹی بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت و استحکام کے شرکاء میں دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد ممالک کے ماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز، عملی میدان سے وابستہ افراد اور سینئر سطح کے فیصلہ ساز شامل ہیں، جن میں پاکستان کے نمائندے بھی موجود ہیں۔
