
حادثات و جرائم
کوریئرسروس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
انسداد منشیات فورس نے پشاور میں کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کرنے والے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔انسداد منشیات فورس کی ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلوگرام حشیش برآمد کی گئی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کی بین الصوبائی سمگلنگ میں ملوث تھے۔نوشہرہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے منشیات سے بھرے 11 پارسل مختلف شہروں کیلئے بک کئے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔