
پاکستان سپر لیگ 10 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھوم دھڑکا اور میوزک کی جھنکار میں پی ایس ایل 10 کا آغاز ہوگیا۔ علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم نے جاندار پرفارمنس پیش کی۔ عابدہ پروین کے صوفیانہ کلام نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ دلکش اور دلفریب لیزر شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، اس دوران میگا ایونٹ کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام پیش کیا، گلوکار علی ظفر، نتاشا بیگ، علی ظفر، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پرفارمنس دی۔ ایونٹ کےلیے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا۔ایونٹ کے دوران کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے، جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔
ایونٹ کا 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا جبکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019 ، کراچی کنگز 2020 ،ملتان سلطانز 2021 میں چیمپئن بنی۔