بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان بیلاروس کے ساتھ مضبوط پارلیمانی تعلقات کا خواہاں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات اور تبادلوں کو مزید بہتر بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وہ جمعہ کو منسک میں بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور بیلاروس کی قومی اسمبلی کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجینکو سے بات چیت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت کو انتہائی مثبت قرار دیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے میں پارلیمانی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button