بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف بہترین مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر کے مشکور

وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی اور وفد کی مہمان نوازی پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیاہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اوربیلاروس کے تعلقات میں ایک یادگار دن ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا، جس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، اور عوام سے عوام کے روابط شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور صدر لوکاشینکو پاکستان اور بیلاروس کے تعاون کو نئی اور بلندیوں تک لے جانے کاسلسلہ برقرار رکھنے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button