بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بیلا روس کے کئی سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور بیلا روس نے کئی سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔دونوں ملکوں نے ایک ری ایڈمشن سمجھوتے اور دونوں ملکوں کی امور داخلہ کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پردستخط کیے ۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحق ڈار اور بیلا روس کے وزیر داخلہ نے سمجھوتے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔

پاکستان اور بیلا روس نے دونوں ملکوں کی دفاع کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے اور وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلا روس کے وزیر دفاع VIKTOR KHRENIN نے دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔دونوں ملکوں نے جمہوریہ بیلاروس کی عسکری صنعت کی ریاستی اتھارٹی اور پاکستان کی دفاعی پیداوار کی وزارت کے درمیان دوہزار پچیس سے ستائیس کیلئے عسکری تیکنیکی تعاون کے ایک پروگرام پر بھی دستخط کیے مواصلات کے وزیر عبدالعلیم خان اور بیلا روس کی عسکری صنعت کی ریاستی اتھارٹی کے وزیر DMITRY PANTUS نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

اشتہار
Back to top button