بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر منسک پہنچ گئے۔منسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر ٹورچن نے بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے بات چیت کریں گے۔دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کی بھی توقع ہے۔وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button