بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ویساکھی میلے میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد

تین سو چھبیسواں ویساکھی میلہ آج شروع ہوگیا ہے جو اس ماہ کی انیس تاریخ تک جاری رہے گا۔ویساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے براستہ واہگہ بارڈ رسکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری فرید اقبال نے واہگہ کی چوکی پر یاتریوں کا استقبال کیا۔

اس میلے میں بیس ہزار مقامی یاتریوں، تین ہزار سمندر پار یاتریوں جبکہ بھارت و دیگر ممالک سے سات ہزار یاتریوں کی میزبانی کی جائے گی۔پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ویساکھی میلے کے لئے دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں یاتریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سخت انتظامات کئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button