
جموں و کشمیر
بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے قبل سیکیورٹی پابندیاں سخت
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے سے قبل علاقے میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں کئی ناکے قائم کیے گئے ہیں اورا چانک تلاشی کی مہم جاری ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امیت شاہ کا دورہ تحریک آزادی کشمیر کو غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے طورپرپیش کرنے کی کوشش ہے تاکہ بین الاقوامی حمایت حاصل کی جاسکے۔