بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حمزہ شہباز شریف سے سابق رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خصوصی ملاقات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خصوصی ملاقات۔ مختلف امور پر تبادلہ ء خیال۔

واضح رہے کہ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا شمار علاقہ تھل کےہردلعزیز نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔

موصوف پروقار ،ملنسار، بردباد ، ہنس مکھ اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ عاجزی و انکساری ان کی عظیم المرتبت شخصیت کا خاص خاصہ ہے۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، سدا بہار ایم پی اے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث کلو مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ بطور ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اپنے دور میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔

دریں اثناء دورہ ء نورپورتھل کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شرکلو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے۔ انشاءاللہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے شب و روز پر خلوص کوشاں رہیں گے ۔

اشتہار
Back to top button