
قومی
پاکستانی پارلیمانی وفد نے بین الپارلیمانی یونین کی تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل کرلی
تاشقند میں بین الپارلیمانی یونین کے ایک سوپچاس ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل کی ہے ۔سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے زیرقیادت وفد میں پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ارکان شامل تھے۔
قانون وانصاف کے وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک کو متفقہ طورپر دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام سے متعلق اعلی سطح کے مشاورتی گروپ کارکن منتخب کیاگیا ۔عقیل ملک نے عالمی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے خاص طورپر دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔